قومی خبریں

بہار کا انتخابی نتیجہ برآمد، اب 2021 کے لیے ہو جائیے تیار، 5 ریاستوں میں ہوں گے انتخابات

مغربی بنگال ان 5 ریاستوں میں سب سے اہم نام ہے جہاں 2021 میں انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے ماتحت پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

بہار میں اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں اور مہاگٹھ بندھن سے زبردست ٹکر ملنے کے بعد این ڈی اے کی طرف سے ایک بار پھر نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن 2021 میں 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جانے کے لیے تیار ہے۔ ان 5 ریاستوں میں مغربی بنگال سب سے اہم ہے، کیونکہ یہاں ترنمول کانگریس کو شکست دینے کے لیے بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ مغربی بنگال کے علاوہ آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں انتخاب ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پڈوچیری مرکز کے ماتحت ریاست ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان ریاستوں کی اسمبلی سے متعلق مختصر جانکاری۔

Published: undefined

مغربی بنگال:

اس ریاست میں اسمبلی کی 294 سیٹیں ہیں۔ اس وقت یہاں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے اور ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ ہیں۔ گزشتہ انتخاب میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے سب سے زیادہ 211 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ کانگریس نے 44، بایاں محاذ پارٹی نے 26 اور بی جے پی نے محض 3 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ بقیہ 10 سیٹوں پر دیگر امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں اکثریت کے لیے 148 سیٹیں چاہئیں۔

Published: undefined

آسام:

اس ریاست میں اسمبلی کی کل 126 سیٹیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ سروانند سونوال کی قیادت میں یہاں این ڈی اے برسراقتدار ہے۔ گزشتہ انتخاب میں بی جے پی نے آسام میں 89 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے جن میں سے 60 پر انھیں کامیابی ملی تھی۔ آسام گن پریشد کو گزشتہ انتخاب میں 14 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، جب کہ بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ نے 12 سیٹیں حاصل کی تھیں۔ کانگریس نے 122 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے جن میں سے محض 26 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ آسام میں اکثریت کے لیے 64 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آسام گن پریشد اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ این ڈی اے کا حصہ ہیں۔

Published: undefined

تمل ناڈو:

234 اسمبلی سیٹوں والی ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای. پلانی سامی ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت والی اس ریاست میں اکثریت کے لیے 118 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ انتخاب میں اے آئی اے ڈی ایم کے نے 136 سیٹیں حاصل کی تھیں، جب کہ اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے کو 89 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

Published: undefined

کیرالہ:

کیرالہ میں اس وقت سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) کی حکومت ہے اور وزیر اعلیٰ پینارائی وجین ہیں۔ یہاں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 140 ہے۔ گزشتہ انتخاب میں ایل ڈی ایف کو 91 اور کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف کو 47 سیٹیں ملی تھیں۔ یہاں اکثریت کے لیے 71 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

Published: undefined

پڈوچیری (مرکز کے ماتحت):

مرکز کے ماتحت پڈوچیری میں اسمبلی سیٹوں کی کل تعداد 30 ہے۔ اس وقت پڈوچیری میں کانگریس برسراقتدار ہے اور وی. نارائن سامی وزیر اعلیٰ ہیں۔ گزشتہ انتخاب میں کانگریس نے 21 سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا جس میں 15 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ آل انڈیا این آر کانگریس نے 30 سیٹوں پر انتخاب لڑ کر صرف 8 سیٹیں جیتی تھیں۔ دیگر کے حصے میں 7 سیٹیں گئیں۔ یہاں اکثریت کے لیے 16 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے ڈی ایم کے سے اتحاد کیا جسے 3 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined