بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس نے بھی اپنے اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 28 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے پیش نظر پارٹی کے ذریعہ 30 اسٹار کمپینرس کی فہرست جاری ہوئی ہے جس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے نام شامل ہیں۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھی یہ فہرست بھیج دی ہے۔
Published: undefined
بہار اسمبلی انتخاب کے لیے اسٹار کمپینرس کی فہرست میں کانگریس کے سینئر لیڈران غلام نبی آزاد، شکتی سنگھ گوہل، شکیل احمد، رندیپ سنگھ سرجے والا اور شتروگھن سنہا کے بھی نام شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کانگریس حکمراں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھوپیش بگھیل، اشوک گہلوت، امرندر سنگھ اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کے ساتھ ساتھ راج ببر، پرمود تیواری، سچن پائلٹ اور طارق انور بھی انتخابی تشہیر کا حصہ بنیں گے۔
Published: undefined
جن 30 اسٹار کمپینرس کی فہرست کانگریس نے جاری کی ہے ان میں مدن موہن جھا، نکھل کمار، سدانند سنگھ، اکھلیش پرساد سنگھ، کیرتی آزاد، سنجے نروپم، ادت راج، عمران پرتاپ گڑھی، پریم چندر مشرا، انل شرما، اجے کمار، ویریندر سنگھ راٹھوڑ بھی شامل ہیں۔ اس فہرست کے ساتھ ہی کانگریس نے انتخابی تشہیری مہم کا ایک طرح سے آغاز کر دیا ہے۔ اب ان لیڈروں کے بہار روانگی کا سلسلہ شروع ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی اور بایاں محاذ پارٹیوں کے ساتھ کانگریس مہاگٹھ بندھن کی اہم شریک پارٹی ہے۔ پارٹی کو 243 رکنی اسمبلی میں انتخاب لڑنے کے لیے 70 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ 28 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلہ کے انتخاب میں کانگریس 21 سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ اس مرحلہ کے لیے نامزدگی کا دور ختم ہو گیا ہے۔ اب ان سیٹوں پر زور و شور سے تشہیری مہم چلائی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined