قومی خبریں

بہار: چراغ پاسوان نے 'ویژن ڈاکیومنٹ 2020' کا کیا اجراء، نتیش پر لگائے کئی الزامات

ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان نے سی ایم نتیش کمار پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ووٹ کی سیاست کے لیے ذات پات کو فروغ دیا اور اگر وہ پھر وزیراعلیٰ بن گئے تو ریاست کو مزید بدحالی کی مار جھیلنی پڑے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے آج الزام عائد کیا کہ بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر نتیش کمار نے ووٹ کی سیاست کے لئے ذات پات کو فروغ دیا اگر غلطی سے بھی وہ پھر سے وزیراعلیٰ بن گئے تو ریاست کو مزید بدحالی کی مار جھیلنی پڑے گی۔

Published: undefined

چراغ پاسوان نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں ریاستی صدر پرنس راج ، راجو تیواری اور پارٹی کے قومی نائب صدر سورج بھان سنگھ کی موجودگی میں ویژن ڈاکیومنٹ 2020 بہار فرسٹ بہاری فرسٹ کا اجرا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر بہاری کی خواہش ہے کہ بہار کے تشخص کے ساتھ۔ ساتھ ریاست کو پھر سے قابل فخر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی فکر کو لیکر پارٹی نے بہار فرسٹ بہاری فرسٹ کے تحت لگ بھگ چار لاکھ بہاریوں سے صلاح ومشورہ کرکے ایک خاکہ تیار کیا ہے تاکہ ریاست کو فرسٹ بنایا جاسکے۔

Published: undefined

ایل جے پی صدر نے بغیر کسی لیڈر کا نام لئے کہا کہ ”وہ لڑ رہے ہیں ہم پر راج کرنے کے لئے اور ہم لڑ رہے ہیں بہار پر ناز کرنے کے لئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیاد ت میں روز نئے اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں لیکن بہار میں وہی پرانے پندر سال کی بات کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار اپنے پانچ سالوں کے کام کاج کی بات نہ کر کے گزشتہ پندرہ سالوں کی صرف بات کرتے ہیں۔ اس سے بہار کا بھلا ہونے والا نہیں ہے ۔ نتیش کمار نے ووٹ کی سیاست کے لئے ذات پات کو فروغ دیا اور اگر وہ غلطی سے پھر سے وزیراعلیٰ بنے تو ریاست کو مزید بدحالی کی مار جھیلنے کے لئے مجبور ہونا پڑے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined