بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر ووٹنگ کی سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج یعنی بدھ کو جن 71 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جانے ہیں، ان پر انتخابی تشہیر کا شور پیر کے روز ہی ختم ہو گیا تھا، اور اب سبھی امیدوار یہ دعاء کر رہے ہیں کہ ووٹرس ان کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ منگل کے روز امیدواروں کا اپنے حامیوں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ خوب دیکھنے کو ملا جو کہ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ سے متعلق پالیسی تیار کرنے میں لگے ہوئے تھے۔ کئی علاقوں میں تو سیاسی پارٹیوں کے کارکنان ووٹروں سے ملاقات کرتے ہوئے بھی نظر آئے تاکہ ان کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ پڑے۔
Published: undefined
بدھ کے روز پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے تحت ریاست کی 243 اسمبلی سیٹوں میں سے 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلہ میں 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں 2 کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس مرحلہ کے لیے 31 ہزار 371 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔
Published: undefined
پہلے مرحلہ میں آر جے ڈی کے 42، جنتا دل یو کے 35، بی جے پی کے 29 اور کانگریس کے 21 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ سی پی آئی (ایم ایل) کے 8، ہندوستانی عوامی مورچہ کے 6 اور وی آئی پی کا ایک امیدوار انتخابی میدان میں ہے۔ پہلے مرحلہ میں ایل جے پی نے بھی 42 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو کھڑا کیا ہے۔ پہلے مرحلہ کے انتخاب میں سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے علاوہ نتیش حکومت کے 8 وزیر یعنی پریم کمار، کرشن نندن ورما، شیلیش کمار، وجے کمار سنہا، جے کمار سنگھ، رام نارائن منڈل، سنتوش کمار نرالا اور برج کشور بند سمیت کئی سرکردہ لیڈر انتخابی میدان میں ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پہلے مرحلہ میں گیا اسمبلی سیٹ سے قسمت آزما رہے بہار حکومت کے وزیر پریم کمار کے حامی منگل کو پولنگ سنٹر سطح تک کارکنان سے رپورٹ لیتے ہوئے نظر آئے اور فون پر بھی لوگوں سے رابطہ میں رہے۔ ارول میں بی جے پی امیدوار دیپک شرما کے حامی بھی لوگوں کے درمیان پہنچے۔ دیپک شرما کہتے ہیں کہ "بوتھ سطح تک این ڈی اے کے کارکنان تیاری دیکھ رہے ہیں۔" انھوں نے ارول سے جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ سبھی ذات اور طبقہ کے لوگ ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف بھاگلپور کے سلطان گنج سیٹ سے کانگریس امیدوار اور یوتھ کانگریس کے سابق ریاستی صدر للن کمار بھی منگل کے روز اپنے گھر سے نکلے اور آس پاس کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران کئی نوجوان کارکنان بھی ان سے ملنے پہنچے۔ اسی طرح امر پور کے ایل جے پی امیدوار شیکھر بھی آخری دور میں ووٹروں سے جڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ شیکھر کے حامی ووٹروں تک پہنچ کر حمایت کا مطالبہ کر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز