بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں۔ ایک طرف جہاں پرانی پارٹی چھوڑ کر نئی پارٹی جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری طرف الگ الگ پارٹیوں کے لیڈران کی ملاقات کا سلسلہ بھی رواں دواں ہے تاکہ انتخابی نتیجہ برآمد ہونے کے بعد ضرورت پڑنے پر تال میل قائم کیا جا سکے۔ اس درمیان ایک بڑی سیاسی ہلچل آر جے ڈی اور ایل جے پی کے سرکردہ لیڈروں کی ملاقات کے بعد دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے تلخیوں کے سبب ایل جے پی نے ریاست میں این ڈی اے کا دامن تو کچھ دن پہلے چھوڑ ہی دیا تھا اور تنہا انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا تھا، اب پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ پرنس راج نے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش پر پہنچ کر ان سے اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد سے ملاقات کر کے ایک نیا سیاسی طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ پرنس راج منگل کی صبح رابڑی دیوی کی رہائش پر پہنچے اور بتایا جاتا ہے کہ تنہائی میں تیجسوی سے ملاقات کی۔
Published: undefined
جب پرنس راج رابڑی دیوی کی رہائش سے باہر نکلے تو میڈیا والوں نے ان سے سوال کیا جس پر انھوں نے کہا کہ یہ ملاقات سیاسی نہیں بلکہ دوستانہ تھی۔ پرنس راج نے میڈیا کو بتایا کہ "میں اپنے بڑے پاپا مرحوم رام ولاس پاسوان کے 'شردھانجلی سبھا' میں شامل ہونے کو لے کر دعوت دینے رابڑی دیوی کے گھر آیا تھا۔ رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سے ملاقات ہوئی ہے۔ اسے سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "آنجہانی لیڈر پاسوان کا سبھی لیڈروں سے رابطہ تھا۔ کئی لوگوں سے ذاتی طور پر جا کر پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دے رہا ہوں۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز