بہار اسمبلی انتخاب کو لے کر سبھی پارٹیوں کے لیڈران زور و شور سے ریلیاں کر رہے ہیں۔ آج نوادہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ریلی کو خطاب کیا۔ اس دوران تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر زوردار حملہ بولا۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار 15 سال سے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ مرکز اور ریاست دونوں جگہ ان کی حکومت ہے، لیکن اس ڈبل انجن کی حکومت میں کہیں بھی کوئی کام بغیر 'چڑھاوا' کے نہیں ہوتا ہے۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ تھانہ اور بلاک سے لے کر ہر جگہ بدعنوانی ہے۔ روزگار کے ایشو پر پی ایم مودی اور سی ایم نتیش کمار پر حملہ آور ہوتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ جو روزگار تھا اسے بھی دونوں نے چھین لیا۔ کورونا بحران میں سی ایم نتیش کمار اپنی رہائش میں تھے، باہر نکل کر لوگوں کی حالت جاننے کی کوشش نہیں کی۔
Published: undefined
مرکزی اور ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے 18 اضلاع سیلاب میں ڈوب رہے ہیں، لیکن مرکز کی ٹیم دیکھنے نہیں پہنچی، کوئی بھی دیکھنے نہیں آیا۔ نتیش جی 144 دن تک گھر کے اندر رہے، لیکن اب ووٹ چاہیے تو باہر نکل رہے ہیں۔ نتیش کمار ہجرت کو روک نہیں پا رہے ہیں۔ بہار کا اربوں روپیہ باہر جا رہا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے جلسہ میں موجود لوگوں سے پوچھا کہ کیا 15 سال میں نتیش جی نے آپ کو روزگار دیا، ہجرت روکی؟ انھوں نے ریاست میں صنعت لگوائے؟ تیجسوی نے کہا کہ "نتیش جی کہتے ہیں کہ بہار سمندر کے کنارے نہیں ہے اس لیے یہاں صنعتیں نہیں لگ سکیں، لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ لالو جی نے ریل وزیر رہتے ہوئے مدھے پورہ، چھپرہ میں ریل کارخانہ لگوایا یا نہیں لگوایا؟ تیجسوی نے کہا کہ "دیکھو بھائی لوگو، ہم نوراتر کیا ہے، جھوٹ نہیں بولوں گا، ہم سیدھی بات کرتے ہیں اور جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلی اگر ہماری قلم چلے گی تو پہلی کیبینٹ میٹنگ میں 10 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دیں گے۔" تیجسوی یادو نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا اور پوچھا کہ اس خصوصی پیکیج کا کیا ہوا جس کے لیے آپ نے پانچ سال پہلے بہار کی بولی لگائی تھی۔
Published: undefined
روزگار کے ایشو پر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کہتے ہیں کہ روزگار دینے کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ بہار کا بجٹ 2 لاکھ 13 ہزار کروڑ ہے، نتیش جی صرف 60 فیصد خرچ کر پاتے ہیں۔ باقی 80 ہزار کروڑ تو ہے ہی۔ اس پیسے سے لوگوں کو روزگار دیں۔ ہماری حکومت ب نی تو ہم فوراً 10 لاکھ سرکاری ملازمت دیں گے۔
Published: undefined
تیجسوی نے کہا کہ ان کی حکومت اعلیٰ ذات، دلتوں، غریبوں، پسماندوں، انتہائی پسماندوں، اقلیتوں سبھی کو ایک ساتھ لے کر چلے گی۔ انھوں نے لوگوں سے ہاتھ اٹھوا کر پوچھا کہ آپ لوگوں کا آشیرواد ہے نہ؟ تیجسوی نے اپنی تقریر کے دوران زوردار انداز میں کہا کہ 9 نومبر کو لالو جی کی رہائی ہو رہی ہے، اسی دن میرا یوم پیدائش بھی ہے اور 10 تاریخ کو نتیش جی کی وداعی ہوگی، یہ طے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز