پٹنہ: فوج میں بھرتی کے لیے مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس اسکیم کے خلاف احتجاج میں نوجوانوں نے بکسر میں ٹرین پر پتھراؤ کیا ہے۔ وہیں، مظفر پور میں سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں جام کر کے مظاہرہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق، نوجوانوں کی بڑی تعداد صبح تقریباً 9 بجے بکسر ریلوے اسٹیشن پر پہنچی اور ٹریک پر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ مظاہرین یہاں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے جن شتابدی ایکسپریس تقریباً ایک گھنٹے تک کھڑی رہی۔ اس دوران کچھ نوجوانوں نے پٹنہ جانے والی پاٹلی پترا ایکسپریس ٹرین پر بھی پتھراؤ کیا۔ فی الحال آر پی ایف ریلوے ٹریک کو خالی کرا رہی ہے۔ جی آر پی نے بھی موقع پر محاذ سنبھال لیا ہے۔
Published: undefined
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم میں اگرچہ چار سال عارضی طور پر ملازمت کرنے کے بعد 25 فیصد ’اگنی ویروں‘ کو مستقل کیڈر میں شامل کر لیا جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ 75 فیصد نوجوان جو 10ویں یا 12ویں پاس کر کے ’اگنی ویر‘ بنیں گے، ان کے لیے کیا آپشن ہوگا؟ یوں تو حکومت انہیں تقریباً 12 لاکھ روپے کا سروس فنڈ دے گی لیکن حکومت کے پاس انہیں دوسری نوکری دلانے کے لیے کیا اسکیم ہے؟
Published: undefined
خیال رہے کہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز ’اگنی پتھ‘ نامی اسکیم کو متعارف کرایا تھا۔ اس موقع پر ہوئی پریس کانفرنس میں راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ساتھ تینوں ہی فوج کے سربراہان یعنی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور بحریہ چیف ایڈمیرل آر ہری کمار بھی موجود تھے۔ اس اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو 4 سال کے لیے ملازمت ملے گی اور اس کے ساتھ کئی طرح کی سہولیات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے یہ منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined