بہار میں ریاستی حکومت نے لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے کچھ دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ان میں الیکٹریکل، الیکٹرانک، آٹو موبائل، ہارڈویئر اور کنسٹرکشن ورک سے جڑی اشیاء کی دکانیں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی کے ذریعہ بدھ کو جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ دکانوں کے کھلنے کی وجہ سے بھیڑ بھاڑ نہ ہو، یہ یقینی کرنا ضلع مجسٹریٹ کی ذمہ داری ہوگی۔ اس کے لیے انھیں اپنے اپنے علاقوں میں دکانوں کو کھولنے کا حکم جاری کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔
Published: 07 May 2020, 12:11 PM IST
محکمہ داخلہ کے ذریعہ جاری حکم میں الیکٹریکل سامان جیسے پنکھا، کولر، اے سی (فروخت اور مرمت)، الیکٹرانک سامان مثلاً موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، یو پی ایس اور بیٹری (فروخت اور مرمت)، آٹو موبائلس، ٹائر و ٹیوب، لیوبریکینٹ، کنسٹرکشن سامان کے ذخیرہ اور فروخت سے متعلق ادارے جیسے سیمنٹ، اسٹیل، بالو، اسٹون، سیمنٹ بلاک، اینٹ، پلاسٹک پائپ، ہارڈ ویئر، سینیٹری فٹنگ، لوہا، پینٹ اور شٹرنگ سامان کی دکانیں کھولنے کے لئے حکم دیئے گئے ہیں۔
Published: 07 May 2020, 12:11 PM IST
علاوہ ازیں اس فہرست میں آٹو موبائل، اسپیئر پارٹس کی دکانیں، ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ کی دکان اور آلودگی جانچ مرکز کو بھی کچھ شرائط کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ دکانیں کھلنے سے بھیڑ نہیں ہونی چاہیے، اس کا پورا خیال رکھا جائے۔ ضلع مجسٹریٹ چاہے تو الگ الگ وقت یا الگ الگ دن دکانوں کو کھولنے کا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لیے کیا قدم اٹھانے ہیں، انہی کی سطح سے طے ہوگا۔ دکانوں کو کب اور کس دن کھولنا ہے، اس کا حکم الگ سے جاری کیا جائے گا۔
Published: 07 May 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 May 2020, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز