پٹنہ: بہار کے مظفر پور ضلع کے سجاولپور علاقے میں بدھ کی شام دیر گئے ایک بس الٹنے سے خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 12 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سکرا پولیس اسٹیشن کے انچارج راجو کمار پال نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا، ’’تمام زخمیوں کو مظفر پور کے شری کرشنا میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سمستی پور لوک سبھا حلقہ میں انتخابی ڈیوٹی مکمل کر کے مظفر پور واپس لوٹ رہے بہار پولیس کے 50 سیکورٹی اہلکاروں کی بس بدھ کی شام دیر گئے سجاولپور کے علاقے میں ڈرائیور کے گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ سے الٹ گئی۔ واقعے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ اس معاملے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ مظفر پور ضلع کے سکرا تھانہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
Published: undefined
بہار میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور آسام پولیس کے 30 سے زیادہ اہلکار بدھ کے روز اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب ان کی بس سکرا تھانے کے علاقے میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ سمستی پور ضلع میں پیر کو ووٹنگ کے دوران آسام پولیس کے 36 اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے بعد وہ سارن جا رہے تھے جہاں اگلے ہفتے ووٹنگ ہونے والی ہے۔ اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز