بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور ضلع کے تاتارپور تھانہ علاقہ میں دیر رات گئے ایک مکان میں زوردار دھماکہ ہوا۔ اس حادثہ میں 11 افراد کی موت اور 10 کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی زد میں آنے والے کئی مکان کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ کاجولی کچ کے ایک گھر میں جمعرات کی شب تقریاً 11.45 دھماکہ ہوا، جس سے پورا علاقہ دہل گیا۔ دھماکہ کے سبب دو منزلہ مکان بھربھرا کر گر گیا اور ارد گرد واقع کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) سجیت کمار، ضلع مجسٹریٹ سبرت کمار سین، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بابو رام موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ رات کے وقت ہونے والے اس ٖحادثہ میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ جبکہ جمعہ کے روز ہسپتال میں دوران علاج مزید 6 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 10 افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔
Published: undefined
دھماکہ میں جان گنوانے والوں میں گنیش منڈل عرف گنیش سنگھ (60) اور نندنی (30) کی شناخت کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی سجیت کمار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ جمعہ کی صبح ملبے سے تین لاشیں نکالی گئیں ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ایف ایس ایل کی ٹیم بھی مصروف ہے تاکہ دھماکہ خیز مواد کی نوعیت کا پتہ چل سکے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق پولیس قریبی علاقوں میں تلاشی لے رہی ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ یہاں غیر قانونی طور پر پٹاخے بنانے کا کام کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز