بہار کے ضلع سپول میں چولہے کی ایک چنگاری نے آگ کی ایسی خوفناک شکل اختیار کر لی کہ ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ اس آگ میں 50 سے زائد گھر خاکستر ہو گئے اور درجنوں مویشیوں کی بھی موت ہو گئی۔ حالات بے قابو اس لیے ہو گئے کیونکہ آگ کی وجہ سے ایک گیس سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا۔ پھر تو اس آگ نے لاکھوں کی ملکیت کو اپنے نرغے میں لے لیا۔
Published: undefined
اس حادثہ میں ایک باپ-بیٹے کے بری طرح زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک بچہ غائب بھی بتایا جا رہا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس آتشزدگی کے بعد فوری طور پر کوئی بڑا افسر موقع پر حالات کا جائزہ لینے نہیں پہنچا۔ اس سے لوگوں میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Published: undefined
واقعہ سپول کے جدیا تھانہ حلقہ کا ہے۔ حادثہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ پلواہا پنچایت کے وارڈ نمبر 7 میں منگل کی دوپہر بھتّا مہادلت ٹولہ میں پچھیا ہوا سے ایک گھر میں چولہے کی چنگاری بھڑکی جو اچانک گھر میں پھیل گئی۔ اس آگ کی زد میں ایک گھریلو گیس سلنڈر آ گیا اور اس میں دھماکہ ہوتے ہی آگ ہر طرف تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی۔ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے، تب تک درجنوں گھر پوری طرح آگ کی زد میں آ چکے تھے۔
Published: undefined
آگ لگنے سے گھنٹوں تک افرا تفری کا عالم رہا۔ فائر بریگیڈ نے گاؤں والوں کی مدد سے کسی طرح اس آگ پر قابو پایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں 10 سے زائد گائے اور بچھڑے جھلس کر ہلاک ہو گئے، جبکہ 50 سے زائد بکریاں بھی جھلس کر مر گئیں۔ کئی موٹر سائیکل، آٹا چکی مشین اور دیگر سامان بھی خاک میں مل گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined