جہان آباد: عدالتی حراست میں ایک شخص کی موت کے خلاف بہار کے جہان آباد میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز یہاں پر تشدد مظاہرہ ہوا اور مشتعل عوام نے نعرے بازی کی۔ زبردست احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پر پتھربازی کی، اس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ اس دوران بھیڑ کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ایک خاتون کانسٹیبل گاڑی سے ٹکرا گئیں۔ اس واقعہ میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
سب ڈویژنل پولیس آفیسر اشوک کمار پانڈے نے بتایا کہ ضلع کے پارس بگہا پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آنے والے واقعہ کی وجہ سے مصروف جہان آباد - اروول شاہراہ کئی گھنٹے بند رہی۔ انہوں نے کہا، "شراب فروخت کرنے میں ملوث گووند مانجھی نامی شخص کو کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، جس کی موت ہو گئی تھی۔ اس پر ہجوم سخت برہم تھا۔ انہیں (مانجھی) ضلع اورنگ آباد میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا اور جیل میں رکھا گیا تھا۔‘‘
Published: undefined
بہار میں چھ سالوں سے شراب کی فروخت اور کھپت پر مکمل پابندی ہے۔ پانڈے نے کہا، “مانجھی کا جمعہ کے روز جیل میں انتقال ہوا۔ جونہی یہ خبر یہاں پہنچی، اس کے گاؤں کے رہائشی شاہراہ پر بیٹھ گئے اور الزام لگایا کہ اس کی موت پار پیٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جب پولیس ٹیم نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو وہ تشدد پر آمادہ ہو گئے۔‘‘
Published: undefined
ایس ڈی پی او نے بتایا کہ کانسٹیبل کانتی دیوی کو ایک گاڑی نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ بھیڑ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی تھیں اور اسپتال جاتے ہوئے انہوں نے دم توڑ دیا۔ پانڈے نے کہا ، ’’مظاہرین نے بھاری پتھراؤ کیا اور بغیر لائسنس والے ہتھیاروں سے کچھ گولیاں چلائیں، جس کے سبب متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ہم نے اس سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز