بہار کے گوپال گنج ضلع میں ہفتہ کی صبح مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے تین لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زہریلی شراب کی وہج سے چھ دیگر افراد سنگین طور پر بیمار بھی ہو گئے ہیں جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔ واقعہ بینکٹھ پور تھانہ حلقہ کے بسہا اور سونوالیہ گاؤں کا ہے۔
Published: undefined
بیکنٹھ پور تھانے کے ایس ایچ او دھننجے کمار نے بتایا کہ ان دونوں گاؤں میں مشتبہ طریقے سے اموات ہوئی ہیں۔ موت کی حقیقی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ مہلوکین کی شناخت بسہا گاؤں کے دیویندر یادو اور رمیش مہتو کی شکل میں ہویئ ہے جب کہ جے کے یادو سونوالیہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ان سبھی نے ایک ہی جگہ سے شراب خریدی تھی اور جمعہ کی شام شراب نوشی کی تھی۔ رات میں ان کی طبیعت بگڑ گئی اور اہل خانہ انھیں گوپال گنج کے نزدیکی پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران صبح تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ رنکو یادو اور پانچ دیگر کا اب بھی اسپتال میں علاج چل رہا ہے جہاں ان کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ دھننجے کمار نے کہا کہ ’’ہم نے موت کے حقیقی اسباب کا پتہ لگانے کے لیے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ نے معاملے کی جانچ افسران کو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 9 مارچ کو سیوان میں تین اور مغربی چمپارن ضلع میں دو دیگر لوگوں کی بدھ کو زہریلی شراب پینے سے موت ہو گئی۔ مغربی چمپارن میں ضلع کے نوتن تھانہ کے تحت نوتن ٹولہ گاؤں میں دو اشخاص کی عجیب و غریب حالات میں موت ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined