پٹنہ: بہار میں کورنا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان سارن، جموئی ، بھوجپور اور مشرقی چمپارن ضلع میں اتوار کے روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 12 افراد کی موت ہوگئی اور 7 دیگر جھلس گئے۔
چھپرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، سارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے کھل پورا پنچایت کے مقدوم گنج گاؤں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے نو افراد کی موت ہوگئی اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
ضلع رابطہ افسر گیا نیشور پرکاش نے بتایا کہ مقدوم گنج گاؤں کے کچھ لوگ کھیت میں گئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران تیز بارش کے ساتھ ہوئے آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دس دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران تین دیگر کی بھی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں کی شناخت اروند کمار سنگھ (50) ، لوہ بہادر سنگھ (62) سریندر سنگھ (50) ، جیتندررائے (13) ، رویندر رائے (50)ستیہ دیو رائے (15) ، نتیش کمار (12) ، رام ناتھ رائے (45) اور چندر دیو رائے (45 ) کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
مفصل پولیس اسٹیشن کے انچارج کرم ویر سنگھ نے بتایا، ’’کھلپورہ دیارہ کے دیارہ علاقہ میں کچھ دیہاتی صبح کے وقت سبزیوں کے کھیت پر پہنچے تھے۔ دریں اثنا، تیز آندھی اور طوفانی بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے بچنے کے لئے وہ سبھی نزدیک کی ایک جھونپڑی میں جمع ہو گئے۔ اسی اثناء میں آسمانی بجلی جھونپڑی پر گر گئی۔‘‘
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس واقعے میں تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں آناً فاناً میں صدر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ضلع کے سینئر عہدیدار بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ادھر، اس واقعے کے بعد سے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
جموئی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ کے بریار پور گاؤں باشندہ ستیش ٹھاکر (15) کھیت میں کام کر رہا تھا تبھی آسمانی بجلی سے جھلس کر اس کی موت ہوگئی ۔ وہیں ضلع کے آدرش تھانہ علاقہ کے ابھے پور گاﺅں باشندہ ٹارجن مانجھی (12) مویشی چرارہا تھا تبھی تیزبارش کے ساتھ آسمانی بجلی سے اس کی جھلس کر موت ہوگئی ۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
آرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ، بھوجپور ضلع کے بڑہرا تھانہ علاقہ کے بکھورا پور گاؤں میں آج آسمانی بجلی سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ بکھورا پور گاﺅں باشندہ پشپا کماری (18) اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی تبھی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے لڑکی کی موت ہوگئی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے آرہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
موتیہاری سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی چمپارن ضلع کے پہاڑ پور تھانہ علاقہ کے نواڈیہہ گاﺅں کے اہری ٹولہ میں آج صبح ہورہی بارش کے مابین آسمانی بجلی گرنے سے سنتوش یادو کادو گھر جل کر تباہ ہوگیا ۔ واقعہ کے وقت سنتوش یادو اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے مغربی چمپارن کے نوتن تھانہ گیا تھا۔ گھر میں کوئی نہیں تھاجس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا ۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپ پر قابو پایا ۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2020, 6:48 PM IST
تصویر: پریس ریلیز