پٹنہ: بہار پولیس سب آرڈینیٹ سروسز کمیشن (بی پی ایس ایس سی) کے پولیس سب انسپکٹر، سارجنٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (سیدھی بھرتی) کے امتحان میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 11 مسلم خواتین نے کامیابی حاصل کی ہے۔ خواتین کے علاوہ 44 مسلم مرد امیدوار بھی بطور داروغہ اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان تمام امیدواروں نے حج بھون پٹنہ سے کوچنگ حاصل کی تھی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع حج بھون میں حکومت بہار کے زیر انتظام کوچنگ دی جاتی ہے۔ اس مرتبہ حج بھون میں کوچنگ لینے والے 55 مرد اور خاتون امیدوروں نے داروغہ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان امیدواروں میں سے حج بھون میں کسی نے مینز امتحان کی کوچنگ لی تھی تو کسی نے فیزیکل ٹرینگ حاصل کی تھی۔
Published: undefined
حج بھون میں چلائے جا رہے کوچنگ میں امیدواروں کی رہنمائی کرنے والے راشد حسین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں مسلم خواتین دارغہ بنی ہیں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ اگلی بار اس سے بہتر کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب ریاست میں داروغہ کے عہدے کی بحالی ہوئی تھی تو اس میں مسلم خواتین کا انتخاب ہوا تھا۔ لیکن اس مرتبہ خواتین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Published: undefined
نتیجہ جاری ہونے کے بعد منگل کے روز تمام کامیاب امیدواروں کو حج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ ریاست بھر سے 222 امیدوار دروغہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 55 نے حج بھون سے کوچنگ حاصل کی تھی۔ حج بھون میں تمام کامیاب امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر برائے اقلیتی امور زماں خان سمیت کئی ہستیاں موجود تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined