بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں 10 ایجنڈوں پر مہر لگ گئی جس میں عوام کے لیے کئی خوشخبریاں ہیں۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق بہار میں مجموعی طور پر 28 ٹریفک تھانوں کے لیے 849 اسامیاں نکالنے کو منظوری مل گئی ہے۔ 28 ٹریفک تھانوں میں مجموعی طور پر 4215 عہدوں کی ضرورت تھی جن میں سے 3366 عہدوں پر تقرری ہو چکی تھی۔ بقیہ 849 عہدوں کی تقرری کے لیے آج منظوری مل گئی۔
Published: undefined
کابینہ میٹنگ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس) پٹنہ میں مریضوں کو اب مفت میں دوا اور سبھی طرح کے علاج کی سہولت بھی ملے گی۔ بہار کابینہ میں آج اس تعلق سے بھی منظوری مل گئی ہے۔ اس کی فراہمی بہار میڈیکل سروس اینڈ بیسک کوڈ رول لمیٹڈ کے ذریعہ آئی جی آئی ایم ایس میں کروائی جائے گی۔ اس کی منظوری کابینہ میں مل گئی ہے لیکن ڈیلکس اسپتال میں رجسٹریشن ٹیکس اور ڈیلکس بیڈ میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ ڈیلکس بیڈ اور رجسٹریشن فیس مریضوں کو دینی ہوں گی۔
Published: undefined
آج ہوئی بہار کابینہ کی میٹنگ میں عزت مآب ہائی کورٹ پٹنہ میں جوائنٹ منیجر آئی ٹی کی جگہ پر جوائنٹ منیجر کو متبدل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اقلیتی نوجوانوں کو صنعت و روزگار میں فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ صنعت کار منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ چھپرہ میونسپل کارپوریشن میں آبی نکاسی کے لیے اسٹرارم واٹر ڈرینیج سسٹم منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبہ پر 134.97 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وہیں، میسرز ڈیوراٹیک سیمنٹ انڈیا لمیٹڈ سمستی پور کو مالی امداد دینے کی تجویز کو بھی منظوری ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز