کسٹم محکمہ کی ٹیم نے جمعہ کو اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر ڈرون کا ایک بڑا ذخیرہ پکڑا۔ اس سلسلے میں ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں دہلی ہوائی اڈے پر ڈرون پکڑے جانے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔
Published: undefined
کسٹم محکمہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعہ کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’جمعہ کو دن کے وقت ایک شخص کو گرین چینل پار کرتے ہی شک کی بنیاد پر روک لیا گیا۔ یہ مشتبہ شخص ہانگ کانگ سے دہلی پہنچا تھا۔‘‘
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ سامان کی تلاشی لینے پر مشتبہ شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں ڈرون، موبائل فون اور میموری کارڈ ملے۔ آگے کی پوچھ تاچھ میں پکڑے گئے مشتبہ نے قبول کیا کہ وہ اس سے پہلے کی کھیپ میں ہانگ کانگ سے ہی تقریباً 10 ہزار میموری کارڈ بھی اسمگلنگ کر لا چکا تھا۔
Published: undefined
کسٹم محکمہ کے ذرائع کے مطابق ’’جمعہ کو ضبط سامان کی قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے ہے۔ ضبط سامان میں تقریباً 10 ہزار میموری کارڈ، 6-5 موبائل فون، چار ڈی جے آئی ڈرون، چار ایم آئی ڈرون شامل ہیں۔‘‘
Published: undefined
ان سامانوں کو آگے کہاں بھیجا جانا تھا؟ اس سے پہلے اسی شخص کے ذریعہ اسمگلنگ کر کے لائے گئے 10 ہزار میموری کارڈس کا کیا ہوا؟ ڈرونس کا استعمال یا پھر سپلائی کہاں ہونی تھی؟ ان تمام سوالوں کے جواب تلاشنے میں کسٹم محکمہ لگا ہوا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دو تین مہینے پہلے دہلی پولس نے راشٹرپتی بھون اور پی ایم او (نو فلائنگ زون) کے اوپر امریکی باپ-بیتے کو ڈرون اڑاتے ہوئے پکڑا تھا۔ دونوں ہندوستان میں ٹورسٹ ویزا پر آئے تھے۔ اس معاملے میں ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے کئی دنوں تک جانچ کی تھی۔ تبھی سے دہلی کے گوشے گوشے پر ڈرونس کو لے کر سبھی محتاط رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined