ممبئی: مشہور شو ’بگ باس‘ میں ایک امیدوار کی طرف سے ذات پات پر مبنی تبصرہ کیے جانے کے بعد درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے کلرس ٹی وی، اینڈیمول انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، وائیاکام 18 میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے علاوہ سکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات اور ممبئی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ شو کی میزبانی سلمان خان کر رہے ہیں۔
Published: undefined
یہ نوٹس 28 دسمبر کو نشر ہونے والے ایک ایپی سوڈ میں کیے گئے قابل اعتراض ریمارکس کے حوالے سے بھیجا گیا ہے۔ درج فہرست ذات کمیشن نے مطلع کیا کہ کمیشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی ایک ویڈیو کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں وکاس مانکتالا خاتون امیدوار ارچنا گوتم کو 'نیچ ذات کے لوگ' کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کمیشن نے کہا کہ یہ ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے، جس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن نے کلرس ٹی وی اور شو کی پروڈیوسر کمپنیوں کے ساتھ وزارت کے سکریٹری اور ممبئی پولیس سے اس معاملے میں 7 دن کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔
درج فہرست ذات کمیشن کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی تاریخ، واقعہ کی تفصیلات، کارروائی کی گئی یا نہیں سمیت دیگر معلومات دیں۔ کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رپورٹ بروقت نہ دی گئی تو مزید کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز