کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے کیرالہ کے مقامی بلدیہ ضمنی انتخاب میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 29 وارڈوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ میں کانگریس ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ یہ انتخاب بدھ کے روز ہوا تھا جس میں برسراقتدار سی پی ایم کو شکست ملی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی قیادت والی یو ڈی ایف نے جہاں 14 سیٹیں جیتی ہیں، وہیں سی پی ایم قیادت والے بایاں محاذ کو 12 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے 2 اور ایک سیٹ آزاد امیدوار نے جیتی ہیں۔ ریاست کے 14 میں سے 11 اضلاع میں انتخاب ہوئے تھے اور اس شاندار جیت پر فوراً رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر کے. سدھاکرن نے کہا کہ یہ لوگوں کے ذریعہ بدعنوان اور غیر مقبول پینارائی وجین حکومت کو ایک پیغام ہے۔
Published: undefined
انتخابی نتائج کی بڑی بات یہ ہے کہ یو ڈی ایف نے وہاں سیٹیں جیتی ہیں جو بایاں محاذ کے مضبوط قلعے تصور کیے جا رہے تھے۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ کیرالہ کے لوگ وجین حکومت سے پریشان ہو چکے ہیں۔ کانگریس کے لیے یہ خوش آئند ہے کیونکہ یو ڈی ایف زمینی سطح پر کام کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
سدھاکرن کا کہنا ہے کہ اب یہ بات ظاہر ہو چکا ہے کہ ہم تب بھی جیتنے میں اہل تھے جب سی پی ایم اور بی جے پی کے درمیان ایک خفیہ گٹھ جوڑ تھا۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں نے وجین حکومت کے خلاف ووٹنگ کیوں کی، اس کی بڑی وجہ بدعنوانی، بھائی بھتیجہ واد، مہنگائی اور ان کی حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں ہیں۔ یہ لوگوں کے ذریعہ دی گئی بڑی تنبیہ بھی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز