قومی خبریں

دہلی پولیس کو ملی بڑی کامیابی، دیپک باکسر میکسیکو میں گرفتار

دیپک باکسر دہلی کے ایک بلڈر امیت گپتا کے قتل کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ قتل کی یہ واردات شمالی دہلی کے سول لائنز علاقے میں ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد وہ میکسیکو فرار ہو گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>دیپک باکس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دیپک باکس، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس کے اسپیشل سیل نے ایف بی آئی کی مدد سے گینگسٹر دیپک باکسر کو میکسیکو سے گرفتار کیا ہے۔ وہ جنوری ماہ میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دہلی پولیس ایف بی آئی کی مدد سے کسی گینگسٹر کو پکڑنے کے لیے بیرون ملک گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے ایک دو روز میں واپس ہندوستان لایا جائے گا۔ بتا دیں کہ گینگسٹر دیپک باکسر لارنس بشنوئی کا خاص مانا جاتا ہے۔

دیپک باکسر دہلی کے ایک بلڈر امیت گپتا کے قتل کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ قتل کی یہ واردات شمالی دہلی کے سول لائنز علاقے میں ہوئی تھی۔ اس واقعے کے فوراً بعد وہ میکسیکو فرار ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ باکسر جتیندر گوگی گینگ کو بھی ہینڈل کر رہا تھا۔ روہنی کورٹ میں ہوئی مڈبھیڑ میں گوگی مارا گیا تھا۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ دیپک باکسر نے مراد آباد کے رہائشی روی انتیل کے نام پر فرضی پاسپورٹ بنوایا اور میکسیکو فرار ہوگیا۔ وہ پہلے کولکتہ گیا اور 29 جنوری 2023 کو میکسیکو کے لیے فلائٹ لی۔ باکسر پہلی بار پولیس کے ریڈار پر تب آیا جب اس نے 2016 میں گوگی کو پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ اس وقت گوگی بہادر گڑھ میں دہلی پولیس کی حراست میں تھا۔ اس پر 2018 میں مکوکا لگایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ جرائم کرتا رہا۔ اس دوران اس نے دو قتل کئے۔ اس نے پولیس پارٹی پر بھی حملہ کیا۔ 2021 میں، اس نے جی ٹی بی اسپتال میں پولیس پر حملہ کیا اور کلدیپ عرف فجّا کو پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں مدد کی۔ باکسر ہریانہ کے گنور کا رہنے والا ہے اور اس پر تین لاکھ روپے کا انعام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined