جینت چودھری نے اپنی پارٹی آر ایل ڈی کو این ڈی اے میں شامل کر کے مرکزی وزارت تو حاصل کر لی لیکن ان کی پارٹی کے لیڈران ان کا ساتھ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے قومی نائب صدر شاہد صدیقی، قومی جنرل سکریٹری عقیل الرحمان خان اور وجیندر چودھری پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اب پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر چودھری نے پارٹی کے تمام عہدوں سمیت بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Published: undefined
بھوپندر چودھری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آر ایل ڈی سے اپنی علاحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں راشٹریہ لوک دل کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے دیے گئے پیار، تعاون اور احترام کے لیے شکر گزار رہوں گا۔ بھاری دل کے ساتھ آج میں راشٹریہ لوک دل کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ جئے جوان جئے کسان۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آر ایل ڈی کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پارٹی کے بہت سے لیڈران ناراض ہیں اور اسی ناراضگی کی وجہ سے وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد جینت چودھری کو نئی حکومت میں وزیر بنایا گیا ہے۔ وہ پہلی بار مرکزی وزیر بنے ہیں۔ انہیں این ڈی اے حکومت میں وزارت تعلیم میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے، لیکن ان کی پارٹی کے کئی ناراض لیڈران اب مکمل بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ نیوز پورٹل اے بی پی کے مطابق آنے والے دنوں میں کچھ اور ناراض لیڈران آر ایل ڈی چھوڑ کر کسی دیگر پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined