اتر پردیش حکومت بیواؤں کے لئے پینشن اسکیم چلاتی ہے جس کے تحت صوبے بھر کی 17.5 لاکھ بیواؤں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ 500 روپے بیوہ پینشن کے طور پر حاصل کرنے والی خواتین کے بینک کھاتوں میں دیگر پینشن کا بھی فائدہ فراہم کرایا جا رہا ہے۔ پینشن اسکیم کے تحت بلوں کی جانچ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ جو خواتین حکومت سے پینشن حاصل کر رہی ہیں ان کی کثیر تعداد میں سے اکثریت کے آدھار نمبر فرضی ہیں اور متعدد تو اب زندہ بھی نہیں ہیں۔
اس انکشاف کے بعد یوپی حکومت نے آناً فاناً میں ڈی پی او کو جانچ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ڈی پی او ضلع سطح پر ہر مستفیضین کی جانچ کرنے کے بعد یو پی حکومت کو رپورٹ سونپں گے۔ جانچ مکمل ہونے تک مشتبہ افراد کے کھاتوں کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔
حکومت نے حال ہی میں تمام پینشن مستفیضین سے اپنے کھاتے آدھار سے لنک کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے لئے سافٹ ویئر سے نظر رکھی جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بیوہ پینشن میں گھوٹالہ کا یہ کھیل زیادہ تر سرکاری افسران کی ملی بھگت سے چل رہا ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined