یَس بینک میں جاری بحران کی وجہ سے گاہکوں کا برا حال ہے۔ اس درمیان بی جے پی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیّا نے ایک بڑا انکشاف کر کے یَس بینک میں گھوٹالہ کا الزام عائد کیا ہے۔ سومیّا نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کر کے یَس بینک گھوٹالے میں کئی کمپنیوں کے اوپر مجموعی طور سے 60 ہزار کروڑ روپے ہضم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Published: undefined
کریٹ کا کہنا ہے کہ یَس بینک سے قرض لے کر نہیں ادا کرنے والوں میں انل امبانی گروپ، ایسیل گروپ، ڈی ایچ ایف ایل اور جیٹ ائیرویز جیسی کمپنیاں شامل رہی ہیں۔ ویڈیو اور ٹوئٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ انل امبانی گروپ 12800 کروڑ روپے، ایسیل گروپ 8400 کروڑ روپے، ڈی ایچ ایف ایل گروپ 4735 کروڑ روپے، آئی ایل اینڈ ایف ایس 2500 کروڑ روپے، جیٹ ائیر ویز 1100 کروڑ روپے، کوکس اینڈ کنگز-گو ٹریول 1000 کروڑ روپے، بی ایم کھیتان گروپ 1250 کروڑ روپے، اومکار ریلوٹسر 2710 کروڑ روپے، راڈیس ڈیولپر 1200 کروڑ روپے، سی جی پاور تھاپر گروپ 500 کروڑ روپے شامل ہیں۔
Published: undefined
کریٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یَس بینک نے جس طرح دل کھول کر بڑی کمپنیوں کو قرض دیا، وہی بینک کی اس حالت کا ذمہ دار ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانچ میں یہ الزام لگا ہے کہ یَس بینک نے دیوالیہ ہو چکی ڈی ایچ ایف ایل کمپنی کو 3500 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا۔ الزام ہے کہ اس بیڈ لون کے بدلے ڈی ایچ ایف ایل نے رانا کپور فیملی کو فائدہ پہنچاتے ہوئے ان کی بیٹیوں کی کمپنیوں کو 600 کروڑ روپے کا قرض دیا جس میں بے ضابطگی ہوئی۔ بتا دیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوری رانا فیملی کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ شکنجہ رانا کی بیٹیوں پر بھی کسا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رانا کی بیوی بندو کپور اور بیٹی روشنی کپور سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز