قومی خبریں

سبرنگ ٹرسٹ معاملہ: تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر کو سپریم کورٹ سے ملی راحت، ضمانت برقرار

سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند کو دولت کے مبینہ طور پر غلط استعمال کو لے کر ان کے خلاف داخل معاملے میں گجرات پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی۔

<div class="paragraphs"><p>تیستا سیتلواڑ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیستا سیتلواڑ، تصویر آئی اے این ایس

 

این جی او (سبرنگ ٹرسٹ) فنڈ میں گڑبڑی معاملے پر سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ پیشگی ضمانت سے متعلق گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔ یعنی سیتلواڑ اور ان کے شوہر کی پیشگی ضمانت برقرار رہے گی۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند کو دولت کے مبینہ طور پر غلط استعمال کو لے کر ان کے خلاف داخل معاملے میں گجرات پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے یہ کہنے کے بعد کہ دونوں جانچ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں، جسٹس ایس کے کول کی صدارت والی تین ججوں کی بنچ نے حکم پاس کیا ہے۔

Published: undefined

جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس پی کے مشرا کی بنچ نے مذکورہ معاملے میں پیشگی ضمانت دینے کو چیلنج کرنے والی گجرات حکومت کی عرضی کا نمٹارا کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک فرد جرم داخل نہیں کیا گیا ہے۔ اے ایس جی کا ماننا ہے کہ تعاون کی کمی ہے۔ جیسا بھی ہو، جواب دہندہ ضرورت پڑنے پر جانچ میں تعاون کریں گے۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ نے سیتلواڑ کی اس عرضی کا بھی نمٹارا کر دیا جس میں گجرات ہائی کورٹ کے ذریعہ 8 فروری 2019 کے فیصلے میں پیشگی ضمانت دیتے وقت کیے گئے تبصرے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بنچ نے ان کی پیشگی ضمانت کو مکمل بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ضمانت کے مرحلہ میں کیا گیا کوئی بھی تبصرہ معاملے کی سماعت پر شاید ہی کوئی اثر ڈال سکتا ہے۔ ہمیں اس سے زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پیسے کی مبینہ ہیرا پھیری کا معاملہ احمد آباد کرائم سیل نے ایک شکایت پر درج کیا تھا جس میں تیستا سیتلواڑ اور آنند پر 2008 اور 2013 کے درمیان اپنے این جی او ’سبرنگ ٹرسٹ‘ کے ذریعہ سے مرکزی حکومت سے دھوکہ دہی سے 1.4 کروڑ روپے کا گرانٹ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined