قومی خبریں

جھارکھنڈ میں سرکاری ملازمت کی بہار، جلد آئے گی ڈھائی لاکھ ویکنسی

جھارکھنڈ حکومت نے 2021 کو ’تقرری سال‘ قرار دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے آج تقرری سے جڑی تکنیکی پریشانی کو دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمت ملے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ریاست کے سرکاری محکموں میں خالی عہدوں پر تقرری کا عمل تیز کرنے کے لیے آئندہ 31 اکتوبر تک سبھی محکموں کی تقرری ضابطے تیار کرنے اور اشتہار شائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے افسران سے کہا ہے کہ خالی عہدوں پر تقرری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اب اس میں کسی طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جھارکھنڈ حکومت نے سال 2021 کو ’تقرری سال‘ قرار دیا ہے۔ ریاست کے مختلف سرکاری محکموں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ عہدے خالی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے آج مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور خالی عہدوں پر تقرری سے جڑی تکنیکی پریشانیوں کو دور کرنے پر غور و خوض کیا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرسونل، ایڈمنسٹریٹو سدھار اور راج بھاشا محکمہ، دیگر سبھی محکمہ، جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن اور جھارکھنڈ ملازمین الیکشن کمیشن آپس میں بہتر کوآرڈنیشن قائم کریں تاکہ تقرری کا عمل رخنہ انداز نہ ہو۔ کسی بھی محکمہ کی جانب سے تقرریوں کو زیر التوا نہ رہنے دیا جائے۔ ریاستی حکومت کی منشا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور تقرری عمل کسی بھی سطح پر نہ رکے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ 31 اکتوبر 2021 سے پہلے ہی سبھی محکمہ تقرری اور سروس شرائط سے متعلق ضابطوں میں جتنی بھی خرابیاں ہیں، انھیں دور کریں۔ آج کی میٹنگ میں چیف سکریٹری، سبھی ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، سکریٹری اور سبھی محکماتی سربراہ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined