قومی خبریں

گجرات میں منشیات کے بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش، پانچ ہزار کروڑ روپے کی کوکین برآمد

گجرات میں منشیات کے ایک اور بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دہلی اور گجرات پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 500 کلو سے زیادہ کوکین کی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

 

گجرات میں منشیات کے ایک اور بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ پولیس نے 500 کلو کوکین برآمد کی ہے جس کی قیمت پانچ ہزار کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس اور گجرات پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں پانچ ہزار کروڑ روپے کی کوکین برآمد کی ہے۔ یہ 518 کلو گرام کوکین گجرات کے انکیشور میں اوکار ڈرگس لمیٹڈ کمپنی سے پکڑی گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے حال ہی میں دہلی سے 700 کلو سے زیادہ کوکین برآمد کی تھی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ برآمد شدہ ڈرگس فارما سلوشن سروسز نامی کمپنی کی ہیں اور یہ اوکار ڈرگس لمیٹڈ کمپنی سے آئی تھیں۔ اس معاملے میں اب تک کل 1289 کلو گرام کوکین اور 40 کلو ہائیڈروپونک تھائی چرس برآمد کی گئی ہے، جس کی کل مالیت 13000 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر میں تحریر ہے کہ دہلی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق، 700 کلو گرام کوکین کی پچھلی ضبطی کی تحقیقات کے دوران، اسپیشل سیل کو پتہ چلا کہ یہ منشیات انکلیشور میں اوکار ڈرگس کمپنی سے لائی گئی تھیں۔ اہلکار نے بتایا کہ اتوار کو اسپیشل سیل کی ایک ٹیم گجرات بھیجی گئی اور کمپنی کے گودام سے کوکین برآمد کی گئی، اور موقع سے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے دبئی اور برطانیہ سے چلنے والے بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو، اسپیشل سیل نے جنوبی دہلی کے مہیپال پور میں ایک گودام سے 560 کلو گرام سے زیادہ کوکین اور 40 کلو گرام ہائیڈروپونک چرس ضبط کی تھی، جس کی قیمت 5,620 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دو دیگر کو بعد میں امرتسر اور چنئی سے پکڑا گیا تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ، ایک ہفتے میں منشیات کی دوسری بڑی کھیپ میں، اسپیشل سیل نے جمعرات کو مغربی دہلی میں کرائے کی ایک دکان سے 208 کلو گرام کوکین ضبط کی جس کی مالیت 2,080 کروڑ روپے ہے۔ جمعرات کو پولس نے اتر پردیش کے ہاپوڑ سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا۔ وہ اس معاملے میں گرفتار ہونے والا ساتوا شخص تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined