قومی خبریں

’میرے پاس دو ہی راستے تھے، جیل جاؤں یا پھر...‘، شندے گروپ والی شیوسینا کے امیدوار وائیکر کا حیرت انگیز انکشاف

رویندر وائیکر نے کہا کہ جب میرے خلاف جھوٹی کارروائی شروع ہوئی تو میرے پاس دو ہی راستے تھے، یا تو جیل جاؤں یا پھر پارٹی بدل لوں۔

<div class="paragraphs"><p>رویندر وائیکر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رویندر وائیکر، تصویر سوشل میڈیا

 

لوک سبھا انتخاب کے درمیان ایکناتھ شندے گروپ والی شیوسینا کے امیدوار رویندر وائیکر نے اپنے ایک بیان سے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ وائیکر نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کے شروع میں وہ ای ڈی اور معاشی جرائم سیل کی جانچ کے دائرے میں آ گئے تھے۔ ایسے میں ان کے پاس دو ہی راستے تھے، پہلا یہ کہ وہ جیل جائیں، اور دوسرا وہ کوئی دوسری پارٹی جوائن کر اپنا رخ واضح کریں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کبھی ادھو ٹھاکرے کے قریبی رہے وائیکر نے رواں سال ہی وزیر اعلیٰ شندے کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھوں نے ’مہاراشٹر ٹائمس‘ سے بات چیت میں کہا کہ جب جانچ ایجنسیاں انھیں سمن بھیج رہی تھیں تو انھوں نے ادھو ٹھاکرے سے مدد مانگی تھی۔ وائیکر کا کہنا ہے کہ ’’میں نے ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی تھی کہ وہ پی ایم مودی سمیت اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کی بات وہاں تک پہنچا سکتے ہیں۔ حالانکہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتے۔‘‘

Published: undefined

وائیکر نے کہا کہ ایکناتھ شندے نے ان کی بات توجہ سے سنی اور ایجنسی کی کارروائی پر سوال اٹھائے۔ وائیکر سے ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں پوچھ تاچھ کی تھی۔ یہ جوگیشوری علاقے میں ایک شاندار ہوٹل کی تعمیر سے جڑا معاملہ تھا۔ وائیکر نے کہا کہ جب میرے خلاف جھوٹی کارروائی شروع ہوئی تو میرے پاس دو ہی راستے تھے، یا تو جیل جاؤں یا پھر پارٹی بدل لوں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو لے کر رویندر وائیکر نے کہا کہ ان کے ساتھ رشتے ہمیشہ آسان نہیں رہے ہیں، لیکن کئی دور کی بات چیت اور تبادلہ خیال کے بعد ہم اپنی نااتفاقیوں کو دور کرنے میں کامیاب رہے۔ وائیکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شندے نے ای ڈی کے افسران سے بھی باتا کی اور ان کی حمایت کی وجہ سے سبھی فکر اور تناؤ دور ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined