آر ایس ایس کی بنگلورو میں ہوئی کل ہند مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سریش بھیا جی جوشی کی جگہ اب دتاترے ہوسبولے جنرل سکریٹری (سرکاریہ واہ) کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دتاترے 2009 سے جوائنٹ جنرل سکریٹری کی ذمہ داری نبھا رہے تھے اور 2009 سے ہی بھیا جی جوشی آر ایس ایس میں انتہائی اہمیت کے حامل جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ آر ایس ایس میں نمبر 2 تصور کیا جاتا ہے۔ آر ایس ایس میں ’سر سنگھ چالک‘ نمبر 1 عہدہ ہوتا ہے اور اسی کی رہنمائی میں سبھی کام ہوتے ہیں۔ بہر حال، ہوسبولے نے سنگھ پریوار کی اسٹوڈنٹ برانچ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے لیے اتر پردیش میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزارے۔ ان کا ریاست میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے کئی سینئر عہدیداروں کے ساتھ ذاتی تال میل ہے۔ ریاست میں اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں، اور اس تعلق سے ان کا کردار اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
ہوسبولے اپنے کھلے نظریات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی پیدائش کرناٹک کے شموگا ضلع میں یکم دسمبر 1955 میں ہوئی تھی۔ وہ انگریزی میں گریجویٹ ہیں۔ وہ 1968 میں محض 13 سال کی عمر میں ہی آر ایس ایس سے جڑ گئے اور 1972 میں آر ایس ایس کی طلبا تنظیم اے بی وی پی میں شامل ہو گئے۔ 77-1975 کی جے پی تحریک میں بھی وہ سرگرم رہے اور ایمرجنسی کے دوران جیل بھی گئے۔ ہوسبولے اپنی مادری زبان کنڑ کے علاوہ انگریزی، ہندی، سنسکرت، تمل اور مراٹھی زبان کے ماہر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز