نئی دہلی: دہلی کابینہ کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں حکومت ہند کی ’فاسٹ اڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف ہائی برڈ اینڈ الیکٹرونک وھیکلس ان انڈیا (فیم) فیز-2‘ منصوبہ کے تحت دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے ذریعہ پوری طرح سے الیکٹرک ایئرکنڈیشن 300 لو فلورو بسوں کو بیڑے میں شامل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے جمعہ کو بتایا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں پائیدار اور جدید سہولیات کو یقینی بنانے اور غیرآلودہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف سوئچ کرنے کے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔ الیکٹرک بسوں کو پہلی مرتبہ دہلی میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے اور یہ کسی بھی ریاستی حکومت یا ریاستی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ الیکٹرونک بسوں کی سب سے بڑی تعیناتی ہے۔ جلد ہی ہمارے پاس دہلی کی سڑکوں پر چلنے والی الیکٹرک بسیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ ڈی ٹی سی کے ذریعہ اکتوبر 2019 میں جاری پہلے ٹنڈر کو صحیح نہیں پایا گیا تھا، اس لئے یہ عمل رد کردیا گیا تھا۔ جون 2020 میں جاری دوسرے ٹنڈر کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined