قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخاب سے عین قبل جے جے پی کو لگا زوردار جھٹکا، 2 دنوں میں 4 اراکین اسمبلی نے چھوڑی پارٹی

دیویندر ببلی جن نایک جنتا پارٹی کے چوتھے رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے انتخاب کے اعلان کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے، اس سے قبل انوپ دھانک اور رام کرن کالا پارٹی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر ببلی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دیویندر ببلی، تصویر آئی اے این ایس

 

ہریانہ میں اسمبلی انتخاب کا اعلان ہوتے ہی جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کو یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے لگ گئے ہین۔ ٹوہانا سیٹ سے رکن اسمبلی اور پارٹی کے سرکردہ لیڈر دیویندر ببلی نے آج پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ دیویندر ببلی جے جے پی کے چوتھے رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے انتخاب کے اعلان کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل انوپ دھانک، رام کرن کالا اور ایشور سنگھ پارٹی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

Published: undefined

امید کی جا رہی ہے کہ انوپ دھانک بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ دیویندر ببلی، رام کرن کالا اور ایشور سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ رام کرن کالا اور ایشور سنگھ کے بیٹے پہلے ہی کانگریس میں شامل ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

بہر حال، دیویندر ببلی نے اپنے استعفیٰ کی وجہ ظاہر نہیں کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی کسی دیگر پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں اور اسی ارادہ سے انھوں نے جے جے پی کا دامن چھوڑ دیا ہے۔ پارٹی کے قومی صدر اجئے سنگھ چوٹالا کے نام اپنے استعفیٰ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں دیویندر سنگھ ببلی رکن اسمبلی ٹوہانا آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میں جے جے پی کے سبھی عہدوں/ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ برائے کرم میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined