میٹرو مین ای. شری دھرن نے جمعرات کے روز اچانک سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے سبھی کو حیران کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ سرگرم سیاست کو چھوڑ رہے ہیں اور کبھی بھی وہ سیاسی ہستی نہیں رہے۔ ملپورم میں اپنے آبائی شہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں، میں اب 90 سال کا ہوں اور جہاں تک میری عمر مانی جاتی ہے، میں عمر کے سنجیدہ مرحلہ میں ہوں۔ جب میں کہتا ہوں کہ میں سرگرم سیاست چھوڑ رہا ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ جب میں انتخاب ہار گیا تو مجھے افسوس ہوا، لیکن اب میں افسردہ نہیں ہوں کیونکہ ایک رکن اسمبلی کے ساتھ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
Published: undefined
ای. شری دھرن نے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کا ووٹ شیئر 16 سے 17 فیصد تھا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے۔ شری دھرن نے کہا کہ ’’میں ایک سیاسی ہستی نہیں تھا کیونکہ میں ایک نوکرشاہ ہوں اور بھلے ہی میں سیاست میں سرگرم نہیں ہونے جا رہا ہوں، میں ہمیشہ دیگر طریقوں سے لوگوں کی خدمت کر سکتا ہوں۔ میرے پاس تین ٹرسٹ ہیں اور مجھے اس میں کام کرنا ہے۔‘‘
Published: undefined
غور طلب ہے کہ وہ کیرالہ میں اسمبلی انتخاب سے پہلے فروری میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ شری دھرن کو کیرالہ بی جے پی یونٹ کے ایک طبقہ نے پارٹی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کی شکل میں دیکھا اور پلکڑ اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑا۔ وہ 6 اپریل کے اسمبلی انتخابات میں یوتھ کانگریس رکن اسمبلی شفیع پرمبل سے 3859 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز