قومی خبریں

پنجاب: عآپ کو لگا زوردار جھٹکا، تین باغی اراکین اسمبلی نے کانگریس کا دامن تھاما

کانگریس میں شامل ہونے والے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے سابق لیڈر سکھپال کھیرا نے جنوری 2019 میں عآپ کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور ’پنجاب ایکتا پارٹی‘ کے نام سے نئی پارٹی بنائی تھی۔

تصویر ٹوئٹر @INCPunjab
تصویر ٹوئٹر @INCPunjab 

پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرiندر سنگھ نے جمعرات کو نئی دہلی میں پارٹی اعلیٰ کمان کے ساتھ میٹنگ سے قبل عآپ کے تین باغی اراکین اسمبلی سکھپال کھیرا، پیرمل سنگھ اور جگدیو سنگھ کملو کو پارٹی میں شامل کیا۔ کانگریس حکمراں ریاست میں اگلے سال مارچ میں اسمبلی الیکشن ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

پنجاب کانگریس نے ٹوئٹ کر جانکاری دی کہ ’’وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج دہلی کے لیے روانہ ہونے سے قبل سکھپال کھیرا رکن اسمبلی اور سابق لیڈر اپوزیشن اور ان کے دو ساتھی عآپ رکن اسمبلی جگدیو سنگھ کملو، رکن اسمبلی مور اور پیرمل سنگھ دھولا، رکن اسمبلی بھدورا کا پارٹی میں استقبال کیا۔‘‘ اس تقریب میں پٹیالہ کی رکن پارلیمنٹ اور وزیر اعلیٰ کی بیوی پرنیت کور بھی موجود رہیں۔

Published: undefined

پنجاب کے سیاسی حالاتا پر تبادلہ خیال کے لیے کانگریس کی مرکزی قیادت نے آج وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو دہلی بلایا تھا۔ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے تینوں اراکین اسمبلی کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) پنجاب کے انچارج ہریش راوت اور ریاستی یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ دہلی میں تین رکنی کمیٹی کے ساتھ غور و خوض میں مصروف ہیں۔‘‘

Published: undefined

کبھی امریندر سنگھ کی سخت تنقید کرنے والے فائر برانڈ کھیرا نے کانگریس چھوڑ دی تھی اور دسمبر 2015 میں عآپ میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ 2017 میں بھولاتھ اسمبلی سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ حالانکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے سابق لیڈر کھیرا نے جنوری 2019 میں عآپ کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنی خود کی پارٹی ’پنجابی ایکتا پارٹی‘ تشکیل دی تھی۔ دیگر دو اراکین اسمبلی کملو اور دھولا پہلی بار اسمبلی کے رکن بنے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined