مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع واقع دیو تالاب اسمبلی حلقہ کے شیو مندر میں زیارت کرنے پہنچے عقیدتمندوں پر بجلی کا تار ٹوٹ کر گر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اچانک ہوئے اس حادثہ میں 15 عقیدتمندوں کو کرنٹ لگ گیا ہے اور ان میں سے 4 کی حالت سنگین ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق سبھی کو علاج کے لیے دیو تالاب واقع اسپتال کے علاوہ ریوا کے سنجے گاندھی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ دیو تالاب اسمبلی حلقہ کے قدیم شیو مندر میں ساون مہینہ کا سوموار ہونے کے سبب زیارت کرنے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند پہنچے تھے۔ اسی دوران بجلی کا ایک تار ٹوٹ کر عقیدتمندوں پر گر گیا اور اس کی زد میں تقریباً 15 عقیدتمند آ گئے۔
Published: undefined
کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ریوا ضلع کے دیو تالاب شیومندر احاطہ میں عقیدتمندوں کے اوپر بجلی کا تار گرنے سے 15 سے زیادہ عقیدتمندوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی۔ میں سبھی عقیدتمندوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز