آندھرا پردیش کے ایلورو واقع ریڈی گوڈیم میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے 6 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔ نائٹرک ایسڈ، مونومتھائل کے رساؤ کی وجہ سے یہ آگ لگی۔ ایلورو کے ایس پی راہل دیو شرما نے یہ جانکاری دی ہے۔ زخمیوں کو نوجوڈ کے جی ایم ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی شب تقریباً 11.30 بجے ہوا۔ فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے بعد دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد خوفناک آگ لگ گئی۔ پولیس انتظامیہ کے ساتھ دمکل محکمہ کے افسر اور ملازمین موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ حادثہ کے اسباب کی جانکاری جمع کی جا رہی ہے۔ افسران نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ ریکٹر میں دھماکہ کیسے ہوا۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اور گورنر کے بیانات کے مطابق حادثہ میں کل 13 لوگ زخمی ہوئے اور 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آندھرا پردیش کے گورنر وشوبھوشن ہری چندن نے بھی ایلورو میں کیمیکل کارخانے میں آگ حادثہ پر افسوس ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ غمزدہ کنبوں کے تئیں میری گہری ہمدردی ہے۔
Published: undefined
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مہلوکین کے کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے، سنگین طور سے زخمیوں کو 5-5 لاکھ روپے اور معمولی طور سے زخمی لوگوں کو 2-2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز