قومی خبریں

ناگپور ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، پرواز سے پہلے بورڈنگ گیٹ پر انڈیگو کا پائلٹ بیہوش، اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت

ناگپور سے پونے جا رہی انڈیگو کی پرواز سے ٹھیک پہلے جمعرات کو اسی پرواز کا ایک پائلٹ بیہوش ہو کر بورڈنگ گیٹ پر گر گیا، اسپتال لے جانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جمعرات کے روز ناگپور سے پونے جا رہی انڈیگو کی پرواز سے ٹھیک پہلے اسی طیارہ کا ایک پائلٹ بیہوش ہو کر بورڈنگ گیٹ پر گر گیا۔ اسپتال لے جانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انڈیگو کے ترجمان نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’ناگپور میں ہمارے ایک پائلٹ کا انتقال ہو گیا جس پر ہمیں افسوس ہے۔ ناگپور ہوائی اڈے پر ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں بدقسمتی سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس ہفتہ پائلٹوں کی اچانک موت کا یہ تیسرا معاملہ ہے۔ ان میں سے دو پائلٹ ہندوستانی ہیں۔ قطر ایئرویز کا ایک تجربہ کار پائلٹ بدھ کے روز ایک مسافر کی شکل میں دہلی سے دوحہ جا رہا تھا جب راستے میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ طبیعت کچھ زیادہ ہی خراب ہو گئی تھی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ پھر فلائٹ کیو آر 579 کو بیچ راستے سے دبئی کے لیے ڈائیورٹ کیا گیا تھا۔ یہ پائلٹ پہلے الائنس ایئر اور اسپائس جیٹ کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined