واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو یوکرین کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دینا چاہئے اور اس کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے کہا’’امریکہ میں ہر کوئی اس بات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیسے کی جائے، لیکن ہمارے لیے اس وقت دنیا کی سب سے اہم سرحد یوکرین نہیں بلکہ امریکہ ہے۔ ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کرتے۔ لوگوں کو امریکی سرحد پر آنے دیں، لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں۔"
Published: undefined
ٹرمپ نے اصرار کیا کہ امریکی صدر کا اولین فرض امریکی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، لیکن موجودہ امریکی انتظامیہ اس کے بجائے دوسرے ممالک پر ’حملے‘ کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے کہا، ’’انہیں (بائیڈن) اس ملک پر حملہ روکنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے مسٹر بائیڈن مشرقی یوروپ میں سرحد کی حفاظت کے لیے کوئی فوجی بھیجیں، انہیں ٹیکساس میں ہماری سرحد کی حفاظت کے لیے فوج بھیجنی چاہیے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ مسٹر بائیڈن تیسری عالمی جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined