چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کانگریس لیڈروں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ سی ایم بھوپیش بگھیل نے پیر کو ٹوئٹ کیا، "آج ای ڈی نے چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے خزانچی، پارٹی کے سابق نائب صدر اور ایک ایم ایل اے سمیت میرے بہت سے ساتھیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا ہے۔
Published: undefined
بھوپیش بگھیل نے مزید کہا کہ چار دن بعد رائے پور میں کانگریس کا جنرل کنونشن ہے، تیاریاں میں مصروف ساتھیوں کو روک کر ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی 'بھارت جوڑو یاترا' کی کامیابی اور اڈانی کی سچائی کے سامنے آنے سے مایوس ہے۔ یہ چھاپہ توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ملک سچائی سے واقف ہے۔ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز