نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بدھ کے روز دہلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی وہ پارٹی کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لئے بھی پہنچے۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق انتخابی دور میں کانگریس چھتیس گڑھ ماڈل کو اپنی دیگر حکومت والی ریاستوں میں بھی نافذ کر سکتی ہے۔ چھتیس گڑھ میں نافذ کئی عوام دوست اسکیموں کو پارٹی کی جانب سے انتخابی ریاستوں کے منشور میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جس پر اتر پردیش کے چیف آبزرور اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بدھ کے روز لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس اور تنظیم کی میٹنگ میں شرکت سے قبل سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔
Published: undefined
ملاقات کے دوران اتر پردیش کی انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ رہنماؤں کو اپنے بیٹے کی شادی میں مدعو کیا۔ بگھیل نے راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے الگ الگ ملاقات کی۔
Published: undefined
خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے راہل گاندھی سے تقریباً 40 منٹ تک اتر پردیش انتخابات کی صورتحال اور انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کورونا پابندیوں کے ساتھ میدانی تشہیر اور ورچوئل الیکشن کے طریقوں پر تجربات کی بنیاد پر اپنا موقف پیش کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی کئی اہم ہدایات دیں۔
Published: undefined
وہیں، کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران بگھیل نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں تنظیم کی حکمت عملی اور لوگوں کے رجحانات وغیرہ کے اشارے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران چھتیس گڑھ کی صورتحال اور مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے بدھ کی شام 6:30 بجے مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس سے قبل یوپی کے مبصر ہونے کے ناطے بگھیل نے بھی اظہار خیال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined