نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں کو مدد پہنچانے کےلئے مرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے کیے گئے اعلانات قابل ستائش ہیں اور سماج کے ایک بڑے طبقے کو راحت بھی ملی ہے لیکن ابھی بھی ایک بڑا طبقہ ان اعلانات کا فائدہ پانے سے محروم ہے۔
Published: undefined
بگھیل نے وزیراعظم نریندرمودی کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے منفی حالات میں عام لوگوں کو راحت پہنچانے کےلئے مرکز نے جو اعلانات کیے ہیں، اس کا فائدہ متعدد لوگوں کو ہوا ہے۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس فائدے سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے خصوصی طور پر ’منریگا‘ منصوبے کے تحت آنے والے وہ مزدور جن کے پاس زمین نہیں ہے اور غیر منظم شعبہ کے کام گاروں کے معمولات زندگی پریشان حال ہیں۔
Published: undefined
وزیراعلی نے خط میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’منریگا ‘ اور غیر منظم شعبہ کے کام گاروں کو آئندہ تین ماہ تک فی ماہ ایک ہزار روپے اور سبھی عام اکاؤنٹ ہولڈرز کو 750روپے ان کے کھاتوں میں دیئےجانے چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے منظم شعبہ کے سبھی کام گاروں جنہیں 15 ہزار فی ماہ سے کم تنخواہ ملتی ہو، ان کے پروویڈنٹ فنڈ کی مکمل رقم آئندہ تین ماہ تک مرکزی حکومت کے ذریعہ برداشت کرنے اور اس میں کسی بھی طرح کی پہلے سے موجود شرط نہ رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ اگر ان مشوروں کے مطابق منظوری دی جاتی ہے تبھی ہم کورونا وائرس کے خلاف چھیڑی گئی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ورنہ لاکھوں لوگوں کے لئے زندگی جینے کا بحران پیدا ہونا یقینی ہے۔
Published: undefined
وزیراعلی نے خط میں کہا ہے کہ چھتیس گڑھ میں 21 مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد محدود رکھنے میں مدد ملی ہے۔ ایمس رائے پور کا عملہ اور سبھی آئی اے ایس افسر آفت کی اس گھڑی میں عام لوگوں کو سبھی ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری مستعدی کے ساتھ محاذ سنبھالے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز