رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری کو ایک خط لکھ کر ریاست کے کسانوں اور شہریوں کو پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے درپیش مسائل سے آگاہ کراتے ہوئے تمام پٹرولیم کمپنیوں کے ڈپو میں پٹرول ڈیزل کی باقاعدہ فراہمی کی درخواست کی۔
Published: undefined
بھوپیش بگھیل نے آج مرکزی وزیر کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ پچھلے ایک دو ماہ سے ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں پٹرول پمپ خشک ہو رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ پٹرولیم ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی آگاہ کرایا گیا ہے کہ ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کے چھتیس گڑھ میں 750 ریٹیل آؤٹ لیٹس ہیں جن میں پیٹرول، ڈیزل کی باقاعدہ سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی دن بند جیسے حالات رہتے ہیں۔ پٹرولیم کمپنیوں کے جائزے میں معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں بفر اسٹاک چار پانچ دن کے لئے رہتا ہے، گزشتہ ایک -دوماہ سے بفراسٹاک صرف ایک دن کے لئے بچ رہا ہے، جو کہ کئی بار ختم ہو جا رہا ہے اور ڈپو بھی خشک ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے وزیرموصوف کو بتایا کہ چھتیس گڑھ ایک زرعی ریاست ہے، مانسون کی آمد کے باعث زرعی کام جاری ہے، ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسانوں کو زراعت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں ڈیزل کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی ضروری خدمات، ایمبولینس ٹرانسپورٹ اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول باقاعدگی سے نہ ملنے سے زرعی کام پیچھے رہ جائیں گے جس سے عام لوگوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دیہی علاقوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس کو پیشگی ادائیگی کے بعد بھی ڈیزل پٹرول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بھوپیش بگھیل نے مرکزی وزیر ہردیپ پوری پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن، بھارت پٹرولیم اور انڈین آئل کارپوریشن کے چھتیس گڑھ میں واقع ڈپو میں پٹرول اور ڈیزل کی باقاعدگی سے سپلائی کو یقینی بنانے کی زحمت کریں تاکہ کسانوں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز