قومی خبریں

بھوپیش بگھیل نے اپنے اوپر درج ایف آئی آر پر اٹھایا سوال، کہا ’الیکشن کمیشن کو منصفانہ رخ اپنانا ہوگا‘

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں سوال اٹھایا کہ نوئیڈا میں چھتیس گڑھ اور اترپردیش کے 25-20 سیکورٹی اہلکار اور 40-30 صحافی بھی تھے تو آخر مقدمہ انہی پر کیوں۔

تصویر ٹوئٹر @bhupeshbaghel
تصویر ٹوئٹر @bhupeshbaghel 

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے اترپردیش کے نوئیڈا میں اپنے اوپر درج کی گئی ایف آئی آر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنا رول منصفانہ رکھنا ہوگا۔ بگھیل نے آج یہاں جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ نوئیڈا میں رابطہ عامہ کے دوران ان کے ساتھ چھتیس گڑھ اور اترپردیش کے 20-25 سکیورٹی اہلکار اور 30-40 صحافی بھی تھے تو آخر مقدمہ انہی پر کیوں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ عامہ کے دوران ان سے لوگ مل رہے ہیں، تو وہ کیا کریں۔ ایک طرف تو ان کے اوپر مقدمہ درج ہوگیا، وہیں بی جے پی کے وزیر، رکن اسمبلی جلوس نکال رہے ہیں تو ان پر کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔

Published: 17 Jan 2022, 10:40 PM IST

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس کا ڈیمو دینا چاہئے کہ آخر تشہیر کس طرح کی جائے۔ اس کے بعد اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو کارروائی کرنی چاہئے۔ کمیشن کو کسی کو تحفظ اور کسی پر کارروائی یہ رول نہیں نبھانا چاہئے، بلکہ اپنے کردار کو منصفانہ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کردار جب شروعات میں ہی منصفانہ نہیں نظر آرہا ہے تو آگے کیا ہوگا۔

Published: 17 Jan 2022, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Jan 2022, 10:40 PM IST