قومی خبریں

بھوپال واقعہ: بی جے پی حکومت خواتین کی سلامتی میں ناکام، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی حفاظت میں بی جے پی کی حکومتیں ہر جگہ یکساں طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہیں

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این سی 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتیں ہر جگہ یکساں طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے قتل کے واقعے کو اترپردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات سے تشبیہ دی اور کہا کہ ہاتھرس جیسے واقعات بی جے پی حکومت میں رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور بی جے پی خواتین کی حفاظت میں ناکام ہو رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ، "ہاتھرس کی طرح غیرانسانیت کتنی بار دہرائی جائے گی۔ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے ، بلکہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ انسانی سطح پر سلوک کرنے میں بھی ناکام ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی، اس نے بھوپال میں اس نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ماں گھر میں بیٹی کا انتظار کرتی رہتی ہے اور پولیس نے آخری رسومات کے لئے لاش کو اپنے ساتھ لے گئی اوراس دوران اہل خانہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔

Published: undefined

کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ، "ہاتھرس جیسے غیرانسانی سلوک کو کتنی بار دہرایا جائے گا۔ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے ، بلکہ وہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی انسانی سلوک کرنے میں ناکام ہے۔ '

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined