قومی خبریں

بھوپال: کسانوں کے حق میں کانگریس کا راج بھون تک مارچ، پولیس نے کی ٹھنڈے پانی کی بوچھار اور لاٹھی چارج

کانگریس کارکنان اور لیڈران پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد کانگریس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شیوراج حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCMP
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @INCMP 

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس کے کارکنان نے آج راج بھون تک کسانوں کے حق میں مارچ نکالا۔ صبح 11 بجے کے قریب تمام لیڈران اور کارکنان شہر کے جواہر چوک پر جمع ہوئے، اس کے بعد ان کا قافلہ آگے بڑھا، لیکن راستہ میں ہی پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران پولیس نے پہلے آنسو گیس کے گولے داغے اور پھر لاٹھی چارج کیا، مظاہرین پر ٹھنڈے پانی کی بوچھاریں بھی ماریں۔ کانگریس کارکنان اور لیڈران پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد کانگریس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شیوراج حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ایم پی کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج، شیوراج کی تاناشاہی نے برطانوی راج کی یاد تازہ کر دی۔ بھوپال میں پُرامن مظاہرہ کر رہے کارکنان پر شیوراج کی پولیس کا لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن کا استعمال کرنا غلامی کے دور میں انگریزوں کی طرف سے کیے گئے ظلم و ستم کی یاد دلاتا ہے۔ شیوراج جی! آپ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا، ’’شیوراج کا عفریت (شیطانی) راج۔ انسانوں سے حیوانوں جیسا سلوک، شیوراج کی لاٹھی، آنسو گیس اور واٹر کینن نے آج بھوپال کی پرامن سڑکوں پر کسانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے تحریک چلا رہے کانگریس کارکنان کا خون بہایا ہے۔ شیوراج جی! عوام کا آنسو بھی خطرہ ہے، آپ نے تو خون بہایا ہے۔‘‘

Published: undefined

ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا، ’’شیوراج کی تاناشاہی۔ کانگریس کارکنان کا خون بہایا۔ شیوراج جی، کسانوں کی حمایت میں پامن مظاہرہ کر رہے کانگریس کارکنان کی ہر بوند ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کرے گی، کانگریس ہے تو جمہوریت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined