بھیونڈی: مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر کی مکہ مسجد کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس مسجد میں مریضوں کو مفت آکسیجن کی سہولت دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال یہاں پانچ بستروں کا انتظام ہے اور جلد ہی بستروں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ علاوہ ازیں گھروں میں موجود مریضوں کے لئے بھی مفت سلینڈر دینے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Published: 26 Jun 2020, 7:40 PM IST
خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ چلائی جا رہی اس مہم کا آغاز جماعت اسلامی ہند بھیونڈی، ایم پی جے (مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) اور شانتی نگر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا ملک بھر میں سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں نظر آ رہا ہے اور یہاں سب سے زیاہ مریض ہیں۔ ممبئی شہر بھی اس وابس سے متاثر ہے اور بھیونڈی کے حالات بھی معمول پر نہیں ہے۔
Published: 26 Jun 2020, 7:40 PM IST
جماعت اسلامی ہند بھیونڈی کے امیر مقامی سید اوصاف احمد فلاحی نے کہا کہ اس سہولت سے تا حال 70 سے زیادہ مریض فیضیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ مریضوں کو ان کے گھروں پر 15 سلینڈر دستیاب کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ان کی اس سہولیت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، نیز کوشش کی جا رہی ہے کہ دیگر مساجد میں بھی اس طرح کی سہولیات کا آغاز کیا جائے۔
Published: 26 Jun 2020, 7:40 PM IST
مکہ مسجد کے منتظم اور شانتی ٹرسٹ سے وابستہ قیصر مرزا نے کہا، ’’خدمت خلق اسلام کی اہم تعلیلمات میں سے ایک ہے۔ مسجد صرف نماز ادا کرنے کا مقام نہیں ہے بلکہ اسے اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہوبود کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مکہ مسجد نمازیوں کے لئے بند تھی، لہذا، ہم نے اس کے کچھ حصوں کو ان لوگوں کی مدد استعمال کیا جو علاج کرانے سے معذور تھے۔‘‘
Published: 26 Jun 2020, 7:40 PM IST
غورطلب ہے کہ بھیونڈی نظام پور علاقہ میں 1332 لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور 88 متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریایست بھر میں کورونا کے مریضوں کی شرح اموات 5.26 فیصد ہے جوکہ ملک کی تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے، ایسے حالات میں مقامی بلدیہ نے 3 جولائی تک شہر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: 26 Jun 2020, 7:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jun 2020, 7:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز