اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری معاملہ میں ہنگامہ کسی حال کم ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ہفتہ کے روز اس واقعہ سے ناراض بھیم آرمی نے لکھنؤ میں اسمبلی کے سامنے کوڑا ڈال کر احتجاج درج کرایا ہے۔ ہاتھرس کے واقعہ کے خلاف احتجاج درج کرانے کے مقصد سے بھیم آرمی کارکنان نے موٹر سائیکل پر کوڑے کی بوری لائے اور نعرے بازی کرنا شروع کر دی۔ پھر اس کوڑے کو اسمبلی کے سامنے ڈال دیا۔ اسمبلی کے باہر کھڑی پولس نے فوری طور پر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور اسمبلی کے باہر کا کوڑا بھی ہٹا دیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق بھیم آرمی ضلع صدر انیکیت دھانوک آج صبح ایکٹیوا موٹر سائیکل سے اسمبلی کے باہر پہنچے۔ یہاں لوک بھون کے صدر دروازے اور اسمبلی کے گیٹ نمبر چار کے باہر کوڑے کی بوری پلٹ دی۔ وہ بوری میں رکھا کوڑا سڑک پر بکھیرنے لگے۔ یہ دیکھ پولس کی ٹیم بھاگتے ہوئے پہنچی۔ بھیم آرمی کارکنان نعرے بازی کرنے لگے۔ پولس نے انیکیت دھانوک اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا اور حضرت گنج تھانہ لے گئی۔ اس واقعہ کے بعد ضلع صدر انیکیت نے کہا کہ اتر پردیش میں ہماری بہن بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل جیسے واقعات لگاتار ہو رہے ہیں، انھیں کوئی انصاف نہیں مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined