شیلانگ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' پیر کو ایک مارچ کی شکل میں آسام سے میگھالیہ میں داخل ہو گئی۔ یہ یاترا آسام کے موریگاؤں ضلع سے نکل کر پیر کی سہ پہر میگھالیہ میں داخل ہوئی۔ میگھالیہ میں داخل ہونے کے فوراً بعد راہل گاندھی اور ان کے ساتھ آنے والوں نے میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع کے ہیڈکوارٹر نونگ پوہ کے قریب مارچ کیا۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے لوگوں کو سلام کیا اور ان سے گفتگو کی۔
Published: undefined
یاترا نے ری بھوئی ضلع کے برنی ہاٹ میں رات کو قیام کیا۔ کانگریس کے سابق صدر نے دیر شام نونگ پوہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ یاترا میں شامل ایک کارکن کے مطابق راہل منگل کی صبح آسام-میگھالیہ سرحد پر نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد یاترا آگے بڑھے گی۔
Published: undefined
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی یاترا منگل کی صبح شروع ہو گئی۔ سب سے پہلے راہل گاندھی نے مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھر سفر کا آغاز کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined