قومی خبریں

بھارت جوڑو نیائے یاترا آج  بہار میں داخل ہوگی، راہل گاندھی کا کئی اجلاس سے خطاب کا پروگرام

راہل گاندھی بہار میں اپنی تین دن کی یاترا کے دوران کشن گنج، پورنیہ اور کٹیہار میں جلسۂ عوام سے خطاب کریں گے، اس کے بعد جمعرات کو دوبارہ مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو جائیں گے

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو نیائے یاترا /&nbsp; تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

بھارت جوڑو نیائے یاترا /  تصویر @INCIndia

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج بہار میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی اپنی یاترا دوران بہار کے سیمانچل اضلاع میں کئی ریلیوں  سے خطاب کریں گے۔ تین دن تک بہار میں رہنے کے بعد ان کی یہ یاترا پھر سے مغربی بنگال میں داخل ہوگی۔ یہ اطلاع بہار کانگریس کی جانب سے دی گئی ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق منی پور  سے شروع ہوئی کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو  نیائے یاترا مغربی بنگال سے ہوتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقے بہار کے کشن گنج پہنچے گی جو کانگریس کا گڑھ بھی مانا جاتا ہے۔ بہار میں کانگریس کے گروپ لیڈر شکیل احمد خان کے مطابق راہل گاندھی کشن گنج میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، اس کے بعد منگل (30 جنوری) کو سیمانچل ضلع پورنیہ میں ایک بڑی ریلی اور ایک دن بعد کٹیہار میں بھی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد جمعرات کو ارریہ ضلع کے راستے مغربی بنگال کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ اس کے بعد یہ یاترا جھارکھنڈ کے راستے پھر سے بہار میں داخل ہوگی۔

Published: undefined

کانگریس کے  ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا بہار میں مہاگٹھ بندھن میں شامل  آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو اور سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ کو پورنیہ کی ریلی میں مدعو کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کے مطابق جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار کو بھی مدعو کیا گیا تھا، لیکن اب وہ مہا گٹھ بندھن سے اپنا تعلق ختم کرتے ہوئے این ڈی اے میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہیں راہل گاندھی 2020 کے اسمبلی انتخاب کی مہم کے بعد پہلی بار بہار کی یاترا پر آرہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined