کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا ’مہاراشٹر مرحلہ‘ طے کرنے کے بعد بدھ کے روز مدھیہ پردیش میں داخل ہو گئی۔ مہاراشٹر کانگریس صدر نانا پٹولے نے صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے برہانپور ضلع سے مدھیہ پردیش کانگریس چیف کمل ناتھ کو یاترا کا پرچم سونپا، جس کے بعد تقریباً ساڑھے چھ بجے پدیاترا شروع ہوئی۔
Published: undefined
120 لوگ راہل گاندھی کے ساتھ کنیاکماری (تمل ناڈو) سے مارچ کر رہے ہیں اور یہ پوری 3070 کلومیٹر کی یاترا (کنیاکماری سے سری نگر) کا حصہ ہوں گے۔ اس میں مدھیہ پردیش سے 11 لوگ ہیں جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
برہانپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس جنرل سکریٹری اور مواصلات، تشہیر و میڈیا محکمہ کے انچارج جئے رام رمیش نے کہا کہ یاترا روزانہ دو حصوں میں تقریباً 22-21 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔ پدیاترا روزانہ صبح 6 بجے سے 6.30 بجے کے درمیان شروع ہوگی اور 9.30 بجے تک جاری رہے گی۔ اس مدت کے دوران یہ 15-14 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی اور یاترا کا دوسرا حصہ دوپہر 3.30 بجے شروع ہوگا۔ تقریباً 10-8 کلومیٹر کی دوری طے کرتے ہوئے شام 7.30 بجے تک چلے گی۔
Published: undefined
جئے رام رمیش نے کہا کہ یاتریوں کے آرام کے لیے مقرر دنوں کو چھوڑ کر ریاست میں آئندہ 11 دنوں تک یاترا ہوگی۔ ریاست میں کچھ دیگر پروگراموں کے بارے میں زیادہ جانکاری دیتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ 26 نومبر کو راہل گاندھی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مقامِ پیدائش مہو کا دورہ کرنے والے ہیں۔ راہل گاندھی نے 28 نومبر کو اندور میں ایک عوامی ریلی میں حصہ لینے اور 29 نومبر کو اجین میں ایک عظیم الشان جلسہ کو خطاب کرنے کی امید ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 28 نومبر کو اندور میں پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں راہل گاندھی میڈیا اہلکاروں کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ جئے رام رمیش نے یہ بھی بتایا کہ 30 نومبر کو آرام کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جئے رام رمیش نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ 30 نومبر کو راہل گاندھی مدھیہ پردیش میں ہی رکیں گے۔ اس دوران وہ لوگوں سے ملاقات کریں گے، لیکن دہلی نہیں جائیں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ طے منصوبہ کے مطابق بھارت جوڑو یاترا 4 دسمبر کو راجستھان میں داخل ہوگی۔ اس درمیان دگ وجئے سنگھ نے بی جے پی قیادت والی مدھیہ پردیش حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ’’جب برہانپور میں یاترا شروع ہوئی، تو خستہ حال سڑکوں سے پورا علاقہ دھول سے بھر گیا۔ بی جے پی ہمیشہ مجھے سڑکوں کے ایشوز پر نشانہ بناتی ہے، لیکن یہ مدھیہ پردیش میں سڑکوں کی حقیقی حالت ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined