بھارت جوڑو یاترا کا آج کا سفر 6.30 بجے سے ہریپاد سے شروع ہوا۔ 13 کلومٹر چلنے کے بعد ہندوستان اور ریاست سے وابستہ پد یاتری آرام کے لئے اوٹاپنا کے سری کروٹو بھگوتی مندر میں ٹھہریں گے۔ اس کے بعد کوٹناڈ اور پڑوسی اضلاع کے کسانوں سے گفتگو کی جائے گی۔
Published: 18 Sep 2022, 8:52 AM IST
الاپوزا: کانگریس پارٹی کی جانب سے ‘بھارت جوڑو یاترا‘ کے نام سے ہندوستان کو متحد کرنے کے لئے چلائی جا رہی مہم کا آج 11واں دن ہے۔ کنیا کماری سے شروع ہونے والی اس یاترا نے 10 دن میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ آج اتوار (18 ستمبر 2022) کو راہل گاندھی سمیت تمام پد یاتریوں نے کیرالہ کے الاپوزا میں ہریپاد سے سفر شروع کیا۔ پد یاترا کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
Published: 18 Sep 2022, 8:52 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Sep 2022, 8:52 AM IST
تصویر @revanth_anumula