قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا: نفرت کی سیاست میں والد کو کھو دیا، اس پیارے ملک کو نہیں کھوؤں گا، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’میں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست میں اپنے والد کو کھو دیا۔ میں اس کی وجہ سے اپنے پیارے ملک کو بھی نہیں کھوؤں گا‘‘

تصویر ٹوئٹر / @RahulGandhi
تصویر ٹوئٹر / @RahulGandhi 

سری پیرمبدور: راہل گاندھی نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے آغاز سے قبل تمل ناڈو کے شری پیرمبدور میں اپنے والد اور ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست میں انہوں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے لیکن اپنے ملک کو نہیں کھونا چاہتے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’میں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست میں اپنے والد کو کھو دیا۔ میں اس کی وجہ سے اپنے پیارے ملک کو بھی نہیں کھوؤں گا۔ محبت کی نفرت پر فتح ہوگی۔ امید خوف کو شکست دے گی۔ ہم سب مل کر کامیاب ہوں گے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنے والد، سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو سری پیرمبدور میں واقع ان کی یادگاری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں 21 مئی 1991 کو ایک انتخابی جلسہ کے دوران ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔ راہل گاندھی اس کے بعد کنیا کماری پہنچیں گے جہاں سے وہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آغاز کریں گے۔

Published: undefined

مہاتما گاندھی منڈپم میں دعائیہ اور قومی پرچم تقریب کا انعقاد ہوگا، جس کے بعد راہل گاندھی یاترا کا آغاز کریں گے۔ پارتی کی ترجمان شمع محمد نے کہا ’’یہ اہم ہے کہ گاندھی، ویواکانند اور تھریولور رواداری کے لئے پر عزم رہے اور یہ مقام ملک کے جنوبی سرے پر موجود ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ اس یاترا سے خوفزدہ ہے کیونکہ انہوں نے ولوو بسوں میں یاترا کی ہے لیکن یہ یاترا لوگوں کو جوڑے گی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی اور فرقہ پرستی پر مبنی تقسیم کاری کے تئیں خبردار کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined